ایف سی کی دالبندین میں کارروائی ، بھاری مقدار میں ، منشیات ، اسلحہ ، راکٹ برآمد

جمعرات 3 ستمبر 2015 14:31

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) فرنٹیئرکور نے دالبندین میں کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات کے علاوہ اسلحہ اور راکٹ برآمد کرلئے۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف سی کے مطابق کارروائی دالبندین کے علاقے نوکنڈی میں کی گئی۔کارروائی میں 291کلوافیون، ایک آر پی جی سیون اور پانچ راکٹ برآمد کرلئے گئے۔ ایک لینڈ کروزر بھی قبضے میں لے لی گئی،تاہم کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ،مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :