حکومت نے لیوی ٹیکس پر بھی سیلز ٹیکس لگا دیئے ہیں ، خورشید شاہ

جمعرات 3 ستمبر 2015 14:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے لیوی ٹیکس پر بھی سیلز ٹیکس لگا دیئے ہیں ۔ حکومت پٹرولیم مصنوعات کے ذریعے سالانہ 900 ارب روپے کما رہی ہے ۔ چودھری نثار لیوی ٹیکس کو جگا ٹیکس کہتے تھے اب خود جگا ٹیکس پر بھی بھتہ ٹیکس لگا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی اصل قیمت 40 روپے بنتی ہے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی اصل قیمت 39 روپے بنتی ہے۔

حکومت نے لیوی ٹیکس پر بھی سیلز ٹیکس لگا دیئے ہیں جو عوام کے اوپر بوجھ ہے ۔ پٹرولیم کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام کو جانا چاہئے ۔ چودھری نثار علی اپوزیشن کے زمانے میں لیوی ٹیکس کو جگا ٹیکس کہتے تھے ۔ حکومت نے اب جگا ٹیکس پر بھی بھتہ ٹیکس لگایا ہے حکومت کو چاہئے کہ وہ پٹرولیم کی قیمتوں پر اضافی ٹیکس خارج کرے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے ۔