لاہور : پاکستان نے غوری، شاہین اور شاہین ٹو کے بعد شاہین تھری میزائل بھی بنا لیا ، بھارت کو چند سیکنڈز میں برصغیر کے نقشے سے مٹا سکتے ہیں۔ ڈاکٹر ثمر مبارک کا بیان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 3 ستمبر 2015 14:28

لاہور : پاکستان نے غوری، شاہین اور شاہین ٹو کے بعد شاہین تھری میزائل ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 03 ستمبر 2015 ء) : ڈاکٹر ثمرمبارک مند نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے شاہین کے بعد غوری اور پھر شاہین ٹو میزائل بنائے جبکہ پاکستان نے اب شاہین تھری میزائل بھی بنا لئے ہیں۔ڈاکٹر ثمرمبارک نے کہا کہ بھارت کے پاس پیچھے ہٹنے کے علاوہ اور کوئی جواز نہیں ہے۔ بھارت کے میزائل سسٹم میں پرتھوی تھری 300 کلومیٹر تک رینج کا ہے۔

بھارت نے انڈین اوشن میں جتنے ٹیسٹ کئے وہ ٹارگٹ پر نہیں لگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی اور میزائل سسٹم بہت جدید ہے، جس کے تحت ہمارا بھارت کے ساتھ کوئی مقابلہ ہی نہیں ہے۔ پاکستان کے پاس بہت بڑی تعداد میں ایٹم بم موجود ہیں۔ڈاکٹر ثمر مبارک کا کہنا تھا کہ ہم اگر چاہیں توچند سیکنڈ میں پورے بھارت کو برصغیر کے نقشے سے ختم کیا جا سکتا ہے۔ہمارا میزائل سسٹم ہر لحاظ سے محفوظ ہے، کسی ہتھیار کی توڑ پھوڑ یا چوری کی شکایت سامنے نہیں آئی۔انہوں نے کہا شاہین ون کی رینج 900 کلومیٹر ہے۔ شاہین ٹو کی رینج 2000 کلومیٹراور شاہین تھری کی رینج 2500 سے 3000 تک ہے۔شاہین میزائل 18 سے 20 منٹ میں ٹارگٹ تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جبکہ دشمن اس میزائل کے ٹارگٹ کا اندازہ نہیں لگا سکتا۔

متعلقہ عنوان :