لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے مزدوروں،کسانوں،خواتین اور اقلیتی امیدواروں کے براہ براست انتخابات کے لئے دائر درخواست سماعت کے لئے جسٹس مامون رشید شیخ کو بھجوا دی.

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 3 ستمبر 2015 14:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) یہ درخواست تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے دائر کی گئی ہے.درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ آئین کے آرٹیکل ایک سو چالیس کے تحت بلدیاتی انتخابات سمیت ہر قسم کے انتخابات میں خفیہ رائے شماری کے ذریعے امیدواروں کا ا نتخاب لازم ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں کیا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے مزدوروں،کسانوں،خواتین اور اقلیتی امیدواروں کی خفیہ رائے شماری کے ذریعے انتخاب کی بجائے سلیکشن کا طریقہ کار وضح کیا گیا ہے جو کہ آئین سے متصادم ہے اور من پسند امیدواروں کو نوازنے کی حکومتی سازش ہے۔

عدالت لوکل گورنمنٹ کی شق تیرہ کوآئین سے متصادم ہونے کی بنائ پر کالعدم قرار دے۔ جسٹس اعجازالاحسن نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے مزدوروں،کسانوں،خواتین اور اقلیتی امیدواروں کے براہ براست انتخابات کے لئے دائر درخواست کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کیس مزید سماعت کے لئے چیف جسٹس کو واپس بھجوا رکھا تھا.جس پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے درخواست کو مزید سماعت کے لئے جسٹس مامون رشید شیخ کو بھجوا دیا.