لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلی پنجاب ٹاسک فورس کی جانب سے ادویہ ساز فیکٹریوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا.
عمر جمشید جمعرات 3 ستمبر 2015 14:21
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے کیس کی سماعت کی.درخواست گزاروں کے وکیل خواجہ طارق رحیم نے عدالت کو بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے قائم کی گئیں ٹاسک فورس اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہی ہیں.انہوں نے کہا کہ ٹاسک فورس کی جانب سے بغیر کسی قانونی جواز کے ادویہ ساز فیکٹریوں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے ادویہ ساز اداروں کے کاروبار کو تباہ کیا جا رہا ہے.
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت جائز کاروبار کرنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے مگر حکومت پنجاب کی پالیسیوں کی وجہ سے ڈرگ انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے اور ملازمین خوف میں مبتلا ہو گئے ہیں لہذا عدالت ٹاسک فورس کو چھاپے مارنےاور بے بنیاد مقدمات درج کرنے سے روکنے کا حکم دے.سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مقدمات درج نہیں کئے جا رہے بلکہ معیار برقرار نہ رکھنے والی ادویہ ساز فیکٹریوں کی انتظامیہ کو شوکاز نوٹس جاری کئے جا رہےہیں.جس پر عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.