پنجاب اسمبلی نے ناقص خوراک فروخت کرنے والوں کی سزاؤں میں اضافے کی سفارش کر دی

جمعرات 3 ستمبر 2015 14:11

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خوراک نے ناقص اور ملاوٹ شدہ خوراک فروخت کرنے والوں کی سزاؤں میں اضافے کی سفارش کر دی،ملاوٹ کرنے والوں کو بیس لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خوراک نے اپنی سفارشات میں کہا ہے کہ مردار اور مضر صحت گوشت سمیت دیگر ناقص اور ملاوٹ شدہ خوراک فروخت کرنے والوں کو چھ ماہ سے ایک سال تک قید کی سزا دی جائے جبکہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے ملزمان کو دس لاکھ کی بجائے بیس لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے۔قائمہ کمیٹی نے ہوٹلوں اور دیگر جگہوں پر گندگی پھیلانے والوں کو بھی چھ دن سلاخوں کے پیچھے رکھنے کی سفارش کی ہے۔