سرگودھا ،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مولانا اورنگزیب فاروقی کو بری کر دیا

جمعرات 3 ستمبر 2015 14:09

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے مولانا اورنگزیب فاروقی کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ اربن ایریا کی مدعیت میں 2007 میں ان کے خلاف 16 ایم پی ، 7 اے ٹی اے ، 9 اے ٹی اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا اور موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مولانا اورنگزیب فاروقی کی شر انگیز تقریر سے علاقے میں کشیدگی پھیلی تھی جس پر پولیس نے مولانا اورنگزیب فاروقی کو گرفتار کر لیا تھا جو ان دنوں اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بند تھے جس پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سرگودھا کے جج محمد اکمل نے پولیس کی جانب سے ٹھوس شواہد پیش نہ کرنے پر مولانا اورنگزیب فاروقی کو بری کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔