تیسرے جنرل گارڈ کورس کی پاسنگ آؤٹ، اہلکاروں کی جانب سے عملی مشقوں کا مظاہرہ

جمعرات 3 ستمبر 2015 14:02

رحیم یارخان ۔ 3 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) تیسرے جنرل گارڈ کورس کے پاسنگ آؤٹ پر اہلکاروں نے عملی مشقوں کا مظاہرہ کیا ۔آر پی او بہاولپور اور ڈی پی او رحیم یار خان کی ہدایت پر ضلع رحیم یار خان میں پولیس اہلکاروں کی کارکردگی اوراستعداد کار بڑھانے کے لئے جنرل گارڈ کورس کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلہ کے تیسرے کورس کی پاسنگ آؤٹ منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈی ایس پی لیگل جاوید اقبال باجوہ تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انچارج ایلیٹ فورس محمد منیر ، چیف انسٹرکٹر ایلیٹ پولیس فورس سید زوار حسین شاہ بخاری ، انسٹرکٹرز عطا محمد اور عاطف وڑائچ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر کورس مکمل کرنے والے اہلکاروں نے حاصل شدہ تربیت کا عملی مظاہرہ کیا۔ ڈی ایس پی نے اہلکاروں کی مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ میدان کاری کے دوران اپنی حاصل شدہ تربیت کو استعمال میں لا کر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں ۔انہوں نے تربیت دینے والے انسٹرکٹرز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسی طرح لگن ، محنت اور جانفشانی سے اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں اور جدید ٹیکنیکس کو مد نظر رکھتے ہو ئے آنے والے نئے ریکروٹس کوبہتر سے بہتر تربیت کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔