پشاور میں طوفانی بارش، مختلف حادثات میں 5افراد جاں بحق

جمعرات 3 ستمبر 2015 13:59

پشاور۔03ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء ) پشاور میں تیز ہواؤں اور بارش کے باعث مکانوں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے 5افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ پشاور میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب 12بجے شروع ہونے والی بارش اور تیز ہواوں نے شہر اور گرد ونواح میں تباہی مچادی۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق بارش اور طوفان کے باعث گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے کے مختلف واقعات میں 5افراد جاں بحق اور 7افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو آپریشن کے دوران حادثات سے زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بارش اور طوفان کے باعث شہر میں کئی مکانات کی چھتیں زمین بوس ہوگئیں، جبکہ گلبہار کے علاقے میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔