پشاور میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا مشترکہ سرچ آپریشن ‘تین افغان باشندوں سمیت 86 مشتبہ افراد گرفتار

جمعرات 3 ستمبر 2015 13:59

پشاور۔03ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء )پشاورپولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 3 افغان باشندوں سمیت 86 مشتبہ افراد کوگرفتارکرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق گزشتہ روز تہکال اور حیات آبادفیز 6 میں سرچ آپریشن کیاگیا۔

(جاری ہے)

آپریشن میں خواتین پولیس کی مدد سے 2سو سے زیادہ گھروں کی تلاشی لی گئی‘ جس کے دوران 3 افغان باشندوں سمیت 86 مشتبہ افراد کوگرفتارکیاگیا۔ افغان باشندے پشاور میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔ گرفتار افراد کو متعلقہ تھانوں کو منتقل کرکے ان سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔