لوئیردیر میں پانچ روزہ پولیو مہم 14ستمبر سے شروع ہوگی ‘دولاکھ77ہزار بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائینگے‘688پولیو ٹیموں کی تشکیل

جمعرات 3 ستمبر 2015 13:57

دیرلوئیر۔03ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء ) دیرلوئیر میں 14ستمبر سے لیکر 18ستمبرتک پانچ روزہ پولیو مہم چلائی جائیگی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے گزشتہ روز ڈی سی دیر لوئیر عرفان الله وزیر کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا‘ جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر محمد رحمن شاہین، پولیو فوکل پرسن ذکریا‘ پولیس افسران اور محکمہ تعلیم کے افسران نے شرکت کی، اجلاس میں بتایا گیا کہ پولیو مہم کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں‘688 پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جس میں 70 فکس اور 35ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں‘ پانچ روزہ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمرکے 2 لاکھ77 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ‘ اجلاس یہ یھی بتایاگیاہے کہ مہم کے دوران پولیوٹیموں کی حفاظت کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :