موٹر سائیکل پر دنیا بھر کی سیر کرنے والے ترکی کے دو بائیکر پاکستان پہنچ گئے

جمعرات 3 ستمبر 2015 13:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) موٹرسائیکل پر دنیا بھر کی سیر کرنے والے دو موٹر سائیکل سوار سفر کرتے ہوئے پاکستان پہنچ گئے ، ایران سے پاکستان پہنچنے والے دو بائیکرز کا شاندار استقبال کیا گیا ،مری میں ہونے والی آزادی ریس میں پاکستان کے 170 بائیک رائیڈرز کیساتھ ترک مہمان بھی ریس کا حصہ بنیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کا چکر لگانے والے ترکی کے دو بائیکر تاشفین اور پولاٹ براستہ ایران پاکستان پہنچے تو صوبائی وزیر رانا مشہود نے نہ صرف مہمانوں کا استقبال کیا بلکہ جذبہ خیرسگالی کے طور پر ان کی بائیک بھی چلائی۔

(جاری ہے)

دونوں نے بلو چستان سے پاکستانی سرحد عبور کی اور لاہور پہنچ کر پاکستان کو امن پسند ملک قرار دیا۔صوبائی وزیر رانا مشہود گزشتہ چار سال سے سپورٹس کی ترقی کے لئے پنجاب میں سپورٹس یونیورسٹی کے قیام کا راگ الاپ رہے ہیں۔انہوں نے ایک مرتبہ پھرسوال کے جواب میں پرانا فقرے نئے انداز میں دہرائے۔ انہوں نے آصف زرداری کی جانب سے ان پر لگائے جانے والے کرپشن کے الزامات کو رد کیا۔مری میں ہونے والی آزادی ریس میں پاکستان کے 170 بائیک رائیڈرز کیساتھ ترک مہمان بھی ریس کا حصہ بنیں گے۔ ترک مہمانوں کی اگلی منزل نیپال ہو گی۔

متعلقہ عنوان :