پنجاب فوڈ اتھارٹی پورے پنجاب میں کارروائیاں کررہی ہے‘ غیر معیاری اشیاء خوردونوش کے حوالے سے باقاعدہ قانون سازی کی گئی ،صوبائی وزیر خوراک
جمعرات 3 ستمبر 2015 13:39
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) صوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں ہی نہیں بلکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی پورے پنجاب میں کارروائیاں کررہی ہے۔ ناقص اور غیر معیاری اشیاء خوردونوش کے حوالے سے باقاعدہ قانون سازی کی گئی ہے۔ ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز نے مہم میں نکھار پیدا کیاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گزشتہ روز 90شاہراہ قائداعظم میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صحت مند اور حلال خوراک کے معاملے میں وزیراعلیٰ پنجاب انتہائی سنجیدہ ہیں۔ اس حوالے سے کئی کئی گھنٹے میٹنگیں کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی پورے پنجاب میں کارروائیاں کر رہی ہے۔ فوڈ اتھارٹی کی کارروائیوں کا باقاعدہ ریکارڈ موجود ہے۔(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں چند ہفتوں سے باقاعدہ طور پر اطلاعات موصول ہورہی تھیں کہ لاہور میں سور کے گوشت کی سپلائی ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہت ساری چیزوں کو موقع پر چیک کرنے کی لیبارٹری موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنڈی سے لاہور لایا جانیوالا حرام گوشت ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوادیا گیا ہے۔ لیبارٹری رپورٹ سے قبل اس کو سور کا گوشت ڈکلیئر کرنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ غیر فطری عمل لگتا ہے کہ گوشت کو راولپنڈی سے لاہور بھجوایا گیا بذریعہ ٹرین اور بلٹی جس شخص کے نام پر ہے وہ اب تک سامنے نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ حرام گوشت کو لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوایا گیا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایک شہر سے دوسرے شہر میں کیے جانیوالے کاروبار قطعی متاثر نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ کو بہت ساری مشکلات اور مختلف نوعیت کی غیر پسندیدگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بہت سارے معاملات میں پارٹی سامنے آجاتی ہے اور وہ ہماری لیبارٹریز کی رپورٹوں کو تسلیم نہیں کرتی۔ اس کے لیے بھی ہمارے پاس انتظامات موجود ہیں جن میں فی الحال نام نہیں لینا چاہتا۔ انہوں نے ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ناقص اور غیر معیاری خوراک کے حوالے سے ڈائریکٹر آپریشنز عائشہ ممتاز کے کارنامے سراہے جانے کے قابل ہیں ۔ انہوں نے اس مہم میں نکھار پیدا کردیاہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.