پنجاب بھر میں ڈینگی افزائش کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر سوالیہ نشان لگ گیا

جمعرات 3 ستمبر 2015 13:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) پنجاب بھر میں ڈینگی مچھر کے افزائش کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر سوالیہ نشان لگ گئے ہیں ۔ 17ای ڈی اوز ہیلتھ کو ڈینگی سرویلنس میں ناقص کارکردگی پر شوکاز نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ای ڈی اوز ہیلتھ ڈینگی سرویلنس سرگرمیوں کے حوالے سے محکمہ صحت کو آگاہ کرنے سے قاصر ہیں۔ کیبنٹ کمیٹی برائے ڈینگی نے ان افسران سے وضاحت طلب کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی مدد سے ڈیسزیز سرویلنس سسٹم متعارف کروایا ہے جس کے تحت ہسپتالوں میں ڈیٹا انٹری آپریٹرز موجود ہیں جو کہ مختلف بیماریوں کا ڈیٹا اپ لوڈ کرتے ہیں اسی طرح جہاں پر ڈیٹا انٹری آپریٹرز نہیں وہاں پر ایس ایم ایس کے ذریعے بھجواتے ہیں۔کیبنٹ کمیٹی برائے ڈینگی کی میٹنگ ہوئی کہ جس میں چکوال، لودھراں ، پاکپتن ،ناورال ، رحیم یا رخان ، اوکاڑہ ، سرگودھا،جھنگ ، حافظ آباد ، چینیوٹ ،قصور، بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جہلم ، اٹک ، سیالکوٹ اور مظفر گڑھ کے اضلاع میں ڈینگی سرویلنس سرگرمیوں کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے اور وضاحت طلب کر لی ہے ۔

متعلقہ عنوان :