اسلام آباد : روحیل اصغر کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس، آپریشن ضرب عضب پر بریفنگ

کچھ سیاستدانوں کے پکڑے جانے سے سیاست پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، آپریشن ضرب عضب مکمل ہونے کا کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے، روحیل اصغر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 3 ستمبر 2015 13:28

اسلام آباد : روحیل اصغر کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 03 ستمبر 2015 ء) : روحیل اصغر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس ہوا جس میں پاک فوج کے اعلیٰ حکام نے ضرب عضب پر قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 15جون کو شروع ہونے والے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں اب تک 3500سے زائد دہشت گرد مارے جا چکے ہیں جبکہ اس دوران 300پاک فوج کے جوان شہید ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

بریفنگ میں بتایا گیا کہ آپریشن ضرب عضب کافیصلہ کن مرحلہ شوال میں جاری ہے جہاں پاک فوج نے انتہائی اہم چوٹیوں پر قبضہ کر لیا ہے،خفیہ آپریشنز کے ذریعے دہشتگردوں کے کئی نیٹ ورک بھی تباہ کر دیئے گئے ہیں۔قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس میں بھارتی جارحیت کے خلاف قرار داد بھی منظور کر لی گئی ہے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روحیل اصغر کا کہنا تھا کہ ملک میں کچھ سیاستدان پکڑے جانے سے سیاست پر کوئی فرق نہیں پڑے گا انہوں نے کہا کہ 2019 ء تک قبائلی علاقوں میں پاک فوج تعین رہے گی جبکہ آپریشن ضرب عضب کے مکمل ہونے کا فی الحال کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا. انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں یہ نہیں دیکھا جا رہا کہ کون اچھا طالبان ہے اور کون برا بلکہ بلا امتیاز کارروائی کی جا رہی ہے.

متعلقہ عنوان :