سوئی سدرن گیس کمپنی کے روپوش افسران کام پر واپس آگئے

جمعرات 3 ستمبر 2015 13:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) سوئی سدرن گیس کمپنی کے روپوش افسران کام پر واپس آگئے ہیں۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے 3 افسروں کی گرفتاریوں کے بعد کئی افسر گھبراکر روپوش ہوگئے تھے، ایم ڈی سوئی سدرن خالد رحمانکے مطابق گرفتاریوں سے اعلی افسروں میں خوف ہے، جن افسروں کو گرفتار کیا گیا ہے، ان کا ٹریک ریکارڈ اچھا ہے، جب تک الزام ثابت نہ ہو ہمارے افسر بے گناہ ہیں، تینوں گرفتار افسروں نے کمپنی کے بہترین مفاد میں کام کیا، ڈی ایم ڈی شعیب وارثی کا 37 سالہ ریکارڈ مثالی ہے۔

متعلقہ عنوان :