آصف علی زرداری لندن سے دبئی پہنچ گئے ‘اہم رہنما طلب

جمعرات 3 ستمبر 2015 13:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق آصف علی زرداری لندن سے دبئی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اہم ملاقاتوں میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی گرفتاریوں اور موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کریں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، چیئرمین سینٹ رضاربانی اور پارٹی رہنماؤں کے تمام قانونی معاملات دیکھنے والے فاروق ایچ نائیک کو بھی دبئی میں طلب کرلیا ‘ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد بھی دبئی میں ہی موجود ہیں ۔

متعلقہ عنوان :