تحقیقات کا دائرہ وسیع ‘وفاقی حکومت نے سندھ حکومت سے راء ایجنٹوں کی تفصیلات مانگ لیں

جمعرات 3 ستمبر 2015 13:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) کراچی کی بد امنی میں ملوث غیر ملکی ہاتھوں کو کچلنے کیلئے وفاق نے آستینیں چڑھالیں۔وفاقی وزارت داخلہ نے سندھ حکومت سے را کے گرفتار ایجنٹوں کی مکمل تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ وفاقی وزارت داخلہ نے سندھ حکومت کو ایک مراسلہ ارسال کیا جس میں سندھ حکومت کو کہاگیا کہ شہر بھر سے گرفتار ہونے والے راء ایجنٹوں کے مکمل کوائف اور ان کے ساتھیوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

(جاری ہے)

مراسلے میں کہا گیا کہ راء ایجنٹوں کی تخریب کاری کی وارداتوں کے حوالے سے فنڈنگ کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔دوسری جانب محکمہ داخلہ حکومت سندھ کی ہدایات پر آئی جی سندھ نے گرفتار راء ایجنٹوں کا ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایات کر دی ہیں ،جس کے لئے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ اور اسپیشل برانچ کے افسران راء ایجنٹوں اور انکے ساتھیوں سے کی گئی تحقیقات کی روشنی میں رپورٹس مرتب کریں گے جو وفاقی وزارت داخلہ کو ارسال کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :