افغان صدر اشرف غنی نے پاکستانی سرزمین پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی موجودگی کا الزام عائدکردیا

جمعرات 3 ستمبر 2015 13:12

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء)افغانستان کے صدر اشرف غنی نے پاکستانی سرزمین پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی موجودگی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دس سال سے دعویٰ کر رہا ہے تاہم عملی طور پر کچھ نہیں کرتا۔

(جاری ہے)

افغان صدارتی محل سے جاری بیان میں الزام عائد کیا گیا کہ پاکستان اپنی سرزمین پر موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی نہیں کر رہا۔بیان میں پاکستان کے مشیر خارجہ کے بیان کا بھی ذکر ہے جس میں انہوں نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک سمیت تمام دہشت گرد گروپوں کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔افغان صدر نے الزام لگایا کہ پاکستان دس سال سے دعویٰ کر رہا ہے تاہم عملی طور پر کچھ نہیں کرتا۔