ماورا حسین کی پہلی بالی وڈ فلم ’صنم تیری قسم‘۔۔شوٹنگ کہاں؟ ہیرو کون؟؟ کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 3 ستمبر 2015 13:08

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 03 ستمبر 2015 ء) : بالی وڈ فلم ’فینٹم‘ سے متعلق بیان بازی پر آج کل زیر بحث پاکستانی اداکار ماورا حسین کی پہلی بالی وڈ فلم کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ پاکستانی اداکارہ ماورا حسین ونے ساپرو اور رادھکا کے بالی وڈ فلم ’صنم تیری قسم‘ میں فلمسٹار ہرشوردن کے ساتھ اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کی فلم ’صنم تیری قسم‘ کسی پرانی ہندی فلم کا ہی ری میک بھی ہو سکتا ہے۔ایسا ہے یا نہیں یہ تو پتہ نہیں بہر حال ماورا حسین نے اس کا موازنہ عاشقی ٹو سے شروع کر دیا ہے۔ فلم کی شوٹنگ جنوبی افریقہ میں کیپ ٹاؤن میں کی جا رہی ہے،بھارتی اخبار کے مطابق آدھی فلم شوٹ کی جا چکی ہے جبکہ بقیہ فلم بھی جلد ہی شوٹ کر لی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :