حریت رہنماؤں کی بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر سے ملاقات،سید علی گیلانی کا وزیراعظم نواز شریف کے نام خط پہنچا یا

جمعرات 3 ستمبر 2015 12:58

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء ) بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط سے حریت رہنماؤں کے وفد نے ملاقات کی جس میں حریت رہنماء سید علی گیلانی کا وزیراعظم نواز شریف کے نام خط عبدالباسط کو پہنچا یا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈ یا رپورٹس کے مطابق حریت رہنماؤں کے تین رکنی وفدجس میں ایاز اکبر ،پیر سیف اللہ اور الطاف احمد شامل تھے نے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط سے پاکستانی ہائی کمیشن میں ملاقات کی۔اس دوران وفد نے حریت رہنما علی گیلانی کا وزیراعظم نواز شریف کے نام خط عبدالباسط کو پہنچا یا گیا۔