پشاور میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا مشترکہ سرچ آپریشن ، 86 مشتبہ افراد گرفتار

جمعرات 3 ستمبر 2015 12:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء ) پشاورپولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران افغان باشندوں سمیت 86 مشتبہ افراد کوگرفتارکرلیا۔جمعرات کو پولیس حکام کے مطابق سرچ آپریشن تہکال اور حیات آبادفیز 6 میں کیاگیا۔

(جاری ہے)

لیڈیز پولیس کی مدد سے 200سے زیادہ گھروں کا سرچ کیاگیا۔ جس دوران 3 افغان باشندوں سمیت 86 مشتبہ افراد کوگرفتارکیاگیا۔ افغان باشندے پشاور میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔ گرفتار افراد کو متعلقہ تھانوں کو منتقل کرکے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :