کراچی،پولیس اور رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ، متعدد افراد گرفتار

جمعرات 3 ستمبر 2015 12:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء ) کراچی کے علاقے گلشن اقبال تیرہ ڈی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے چائنا کٹنگ میں ملوث چنوں ماموں کے ایک اور ساتھی کو گرفتار کرلیا ،دیگر علاقوں میں کارروائیوں کے دوران مزید 6 جبکہ پولیس کارروائیوں میں متعدد ملزمان دھر لیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال تیرہ ڈی سے گرفتار انجم نامی شخص چائنا کٹنگ کے ماسٹر مائنڈ احسن عرف چنوں ماموں کا قریبی ساتھی ہے۔

(جاری ہے)

جس کی نشاندہی پر مزید چھ گرفتاریاں عمل میں آئیں۔پولیس نے کورنگی کی ایک گارمنٹس فیکٹری میں کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو حراست میں لے لیا۔ادھر رات گئے منظور کالونی فرنیچر مارکیٹ میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران پچیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔دوسری جانب فیریئر تھانے کے ایس ایچ او شفیق آفریدی نے بتایا ہے کہ فیریئر پولیس کی کارروائی کے دوران ہوٹل پر شیشہ پینے والے تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :