سرگودھا: ضلعی انتظامیہ کا سلاٹر ہاوس پر چھاپہ، 40 من مضر صحت گوشت بر آمد۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 3 ستمبر 2015 12:22

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 ستمبر 2015 ء): سرگودھا میں ضلعی انتظامیہ نے سلاٹر ہاؤس پرچھاپا مارا جس کے نتیجے میں 40 من مضرصحت گوشت بر آمد کیا گیا جبکہ ضلعی انتظامیہ نے 6 قصابوں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جھال چکیاں میں ضلعی انتظامیہ نے سلاٹر ہاؤس پر چھاپا مارا۔چھاپے کے دوران 40 من غیر معیاری اور مضر صحت گوشت کو بر آمد کیا گیا، جبکہ سلاٹر ہاؤس کے ٹھیکیدار سمیت6 قصابوں کو گرفتار کرلیا گیا،اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ خرم نیازی کے مطابق گوشت سے بدبو آرہی تھی اور اُس میں کیڑے چل رہے تھے۔ بر آمد ہونے والے مضر صحت گوشت کو نہر لوئر جہلم میں پھینک کر تلف کردیا گیا۔