لاہور،نابینا بن کر شہریوں کی جیبیں کاٹنے والا4رکنی گینگ گرفتار،ملزمان کا متعدد وارداتوں کا انکشاف

جمعرات 3 ستمبر 2015 12:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) لاہور میں موچی گیٹ پولیس نے نابینا بن کر شہریوں کی جیبیں صاف کرنیوالے 4 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا،ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم ارشد نابینا بنکر لفٹ لیکر لوگوں کی جیبوں کا صفایا کرتا تھا۔

(جاری ہے)

اگر وہ اس دوران پکڑا جاتا تو اس کے ساتھی شفیق،ندیم اور ذوالفقار پولیس اہلکار بنکر اسے تھانے لے جانے کے بہانے چھڑواکر لے جاتے تھے۔ملزم شاہ عالم چوک میں عبداللہ نامی نوجوان کیساتھ واردات کررہا تھا کہ اس دوران اسے اصل پولیس نے پکڑلیا اور اس کی نشاندہی پر باقی ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا۔۔ملزمان کے قبضے سے آّٹو رکشہ اور نقدی برآمد کرلی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :