لاہور، مردہ،حرام اور مضر صحت گوشت فروخت کرنے والے سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں

جمعرات 3 ستمبر 2015 12:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء ) لاہورسمیت پنجاب کے دیگرعلاقوں میں مردہ،حرام اور مضر صحت گوشت فروخت کرنے والے سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں تیز کردی گئیں ، محکمہ لائیو اسٹاک کی ٹیموں نے 3مقامات پرچھاپے مار کر41من سے زائدمضرِ صحت گوشت قبضے میں لیکر12افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو انچارج لائیواسٹاک کاشف جلیل نے بتایاکہ مضرِ صحت گوشت کا کاروبارکرنیوالوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے،صبح پہلاچھاپاٹھوکر نیازبیگ کے مقام پر ماراگیا،جہاں سے200کلوگرام مضرِ صحت گوشت قبضے میں لیکر2افراد کو گرفتارکرا دیا گیا۔

دوسرا چھاپاگوجرپورہ میں ماراگیا،جہاں سے ڈھائی سوکلوگرام مضرِ صحت گوشت قبضے میں لیکر7افرادکو حراست میں لے لیا گیا۔شیخوپورہ میں بھی محکمہ لائیو اسٹاک کی ٹیم نے جی ٹی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے30من مضرِ صحت گوشت قبضے میں لے لیا،بتایاگیاہے کہ یہ گوشت مردہ جانوروں کاتھاجوگوجرانوالہ سے لاہور لایا جارہا تھا۔چھاپامارٹیم نے3 افراد کو گرفتار کرا دیا۔

متعلقہ عنوان :