یو نین کو نسل سکوٹ(کلر سیداں) کا لعدم قرار دینے کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لئے منظور

جمعرات 3 ستمبر 2015 12:18

کلر سیداں۔ 3 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) لاہور ہا ئی کو رٹ راولپنڈی کے سنگل بینچ عدالت کے جج مسٹر جسٹس عبیدالرحمان لو دھی نے یو نین کو نسل سکوٹ(کلر سیداں) کا لعدم قرار دینے کے خلاف راجہ عزیر الحق اور راجہ احمد فیاض کی جانب سے دائر کر دہ درخواست پر فریقین کو نوٹس جا ری کر تے ہو ئے درخواست سما عت کے لیے منظور کر لی ہے۔

(جاری ہے)

امکان ہے اگلے ہفتے عدالت اس اہم کیس کی سماعت کر ے گی۔ مدعی کی جانب سے تنویر اقبال خان ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔