کیا عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ ، ریحام خان کے خلاف سازشیں کرر ہی ہیں؟؟؟؟؟
سمیرا فقیرحسین جمعرات 3 ستمبر 2015 12:11
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 ستمبر 2015 ء) : پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی دوسری شادی کو ابھی8 ماہ ہی گزرے ہیں کہ ریحام خان کے اہل خانہ کی عمران خان کی سابقہ بیوی جمائمہ گولڈ سمتھ سے تکرار کا بھی آغاز ہو گیا ہے. تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبار ڈیلی میل میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق ریحام خان کے کزن کا کہنا ہے کہ ریحام خان کے بارے میں میڈیا میں آنے والی منفی خبروں کے پیچھے جمائمہ گولڈ سمتھ کا ہاتھ ہے۔
یہی نہیں ریحام خان کے کزن نے جمائمہ پر مزید الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا کہ وہ عمران خان سے شادی کے بعد ریحام خان سے حسد میں مبتلا ہیں اور وہ نہیں چاہتیں کہ ریحام کی شادی کامیاب ہو، اسی لیے انہوں نے ریحام خان کی کردارکشی کی مہم شروع کر رکھی ہے اور ہم ان کے اقدامات سے پوری طرح آگاہ ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عمران اور ریحام اپنی شادی شدہ زندگی میں بہت خوش ہیں اور عنقریب ریحام ایک انٹرویو میں اپنے اوپر عائد کیے گئے تمام الزامات کے جواب دیں گی۔
دوسری طرف جمائمہ گولڈ سمتھ کے ترجمان نے ریحام خان کے کزن کے عائد کردہ الزامات کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔ جمائمہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جمائما اپنے سابق شوہر کی ہر طرح سے مدد کر رہی ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کی نئی شادی کامیاب ہو۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.