افغانستان کیلئے علاقائی اقتصادی تعاون کانفرنس ( ریکا) کابل میں شروع

جمعرات 3 ستمبر 2015 11:55

کابل ۔ 3 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) افغانستان کیلئے علاقائی اقتصادی تعاون کانفرنس ( ریکا) دارالحکومت کابل میں شروع ہوگئی ۔افغان میڈیا کے مطابق کانفرنس کے ضمن میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گیے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کانفرنس میں 30ممالک اور40علاقائی اوربین الاقوامی غیرسرکاری تنظیموں کے نمائندے شرکت کررہے ہیں۔افغان وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس مرتبہ کانفرنس میں ایسے منصوبوں پرغورہوگا جس سے نہ صرف افغانستان بلکہ خطے کے ممالک کو بھی فائدہ پہنچے۔کانفرنس میں افغانستان میں مختلف منصوبوں کیلئے امداد سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔کانفرنس کل(جمعہ کو) اختتام پذیرہوگی۔