برازیل کے مرکزی بینک کا شرح سود کو 14.25 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

جمعرات 3 ستمبر 2015 11:50

برازیلیہ ۔ 3 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء)برازیل کے مرکزی بینک” سنٹرل بیک آف برازیل“ نے قرضوں پر شرح سود کو 14.25 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاہے ۔

(جاری ہے)

شرح سود کو برقرار رکھنے کا فیصلہ گزشتہ روز بینک کی مالیاتی پالیسی ساز کمیٹی کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔قبل ازیں ماہرین اقتصادیات سے کیے جانے والے ایک سروے کے نتائج پر بحث کی گئی جس میں انھوں نے مشورہ دیا تھا کہ شرح سود میں اضافے سے ملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔