دوسری جنگ عظیم کے 70 سال مکمل ہونے پر چین میں فوجی پریڈ کا انعقاد
صدر ممنو ن حسین سمیت عالمی رہنما و ں کی تقریب میں شر کت
جمعرات 3 ستمبر 2015 11:39
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) چین میں دوسری جنگ عظیم کے 70 سال مکمل ہونے اور جاپان کے خلاف فتح پر ایک فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گیا ۔۔اس موقع پر چینی صدر نے پیپلز لیبریشن آرمی کی تعداد میں تین لاکھ تک کی کمی کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ چینی میڈیا کے مطا بق چین میں دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کے 70 سال مکمل ہونے پر یوم فتح پریڈ کی تقریب ہو ئی جس میں صدر پاکستان ممنون حسین ، روسی صدر ولادی میر پیوٹن سمیت مختلف ممالک کے سربراہان نے شرکت کی چینی حکومت نے یوم فتح تقریب کے پیش نظر چند دن پہلے ہی تمام تفریحی پروگراموں پر پابندی لگا دی تھی جبکہ تمام ٹی وی چینلوں پر جاپان مخالف جنگی ڈراموں اور دستاویزی فلمیں دکھائی گئی۔
پریڈ کے دوران اپنے ابتدائی خطاب میں چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’چینی عوام نے انتہائی ثابت قدمی سے جاپان کی جارحیت کا مقابلہ کیا اور انھیں شکست دی۔(جاری ہے)
انھوں نے دنیا کی سب سے بڑی فوج پیپلز لیبریشن آرمی، جو 23 لاکھ فوجیوں پر مشتمل ہے میں تین لاکھ تک کی کمی کرنے کا بھی اعلان کیا۔ تاہم انھوں نے اس کمی کے لیے مقررہ وقت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔
بیجنگ کے تینامن سکوائر میں ہونے والی اس پریڈ میں تقریباً 12 ہزار فوجیو ں نے حصہلیا اور اس کے ساتھ ساتھ 200 لڑاکا طیاروں، ٹینکوں اور میزائلوں کی بھی نمائش کی گئی۔اس پریڈ میں چین پہلی مرتبہ 80 فی صد سے زائد ہتھیاروں کو عوام کے سامنے نمائش کے لیے پیشکیا ۔شی جن پنگ جو کہ مسلح افواج کے کمانڈر بھی ہیں اس پریڈ میں 30 غیر ملکی سربراہان اور حکام کے ہمراہ بطور مہمان خصوصی اس پریڈ میں شرکتکی۔ انھوں نے اپنی اہلیہ پینگ لی یوان کے ہمراہ پریڈ میں شریک ہونے والی غیر ملکی شخصیات کا خیر مقدم کیا۔ان شخصیات میں روسی صدر ولادی میر پوتن، جنوبی کوریا کے صدر پارک گیون ہیے، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سمیت پاکستانی صدر ممنون حسین شامل تھے۔دوسری جانب امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا اور جاپان سمیت کئی دوسرے ممالک کے سربراہان نے اس پریڈ میں شرکت نہیں کی۔
سنگاپور میں انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ فار سٹریٹیجک سٹڈیز سے تعلق رکھنے والے ایلیگزینڈر نیل کا کہنا ہے کہ ’چین اور جاپان کے درمیان کشیدہ تعلقات اور بحرالکاہل کے ایشیا خطے میں بڑھتے ہوئے عسکری تناوٴ کے وجہ سے بعض رہنما اس پریڈ کا حصہ بننے سے ہچکچا رہے ہیں کیونکہ ان کی نظر میں یہ ایک قوم پرستانہ اور جاپان مخالف ریلی ہے۔‘چین میں اس پریڈ کا مقصد بڑےپیمانے پر ملکی عسکری قوت کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ ساتھ چینی افواج کا اپنے ہتھیاروں کی نمائش بھی کرنا ہے۔سٹاک ہوم پیس انسٹیٹیوٹ کے مطابق چند ماہ قبل چین جرمنی کو اسلحے کی دوڑ میں پیچھے چھوڑ کر اسلحہ بیچنے والے دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
-
بھارت میں آسٹریلوی صحافی کو مودی حکومت پر تنقید کی سزا ملی؟
-
شمالی کوریا کا وفد کے ایران کے غیر معمولی دورے پر
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
-
شیخ رشید کے خلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
-
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزارقائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
وزیراعظم شہا زشریف کی مزار قائد پرحاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیرکی ملاقات ، عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی
-
شاہ محمود قریشی کے بھانجے آزاد رکن قومی اسمبلی کا سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے سے انکار
-
گجرات، ہسپتال کی سرجیکل وارڈ کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق متعدد افراد زخمی
-
پاکستان ایران تجارتی معاہدوں پر امریکہ کی تنبیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.