لکی مروت: اسپتال اور اسٹیڈیم میں 2دھماکے، جانی نقصان نہیں ہوا

جمعرات 3 ستمبر 2015 11:38

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) لکی مروت کے علاقے شادی خیل میں اسپتال اور اسٹیڈیم کے قریب 2دھماکے ہوئے، جس سے قریبی عمارتوں اور اس کی دیواروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے سے کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل حکام کے مطابق شادی خیل کے علاقے میں علی الصبح 2دھماکے ہوئے، جہاں پہلا دھماکا ملک دلبر اسپتال اور دوسرا ملک اللہ اسٹیڈیم کے قریب ہوا۔ ذرائع کے مطابق بارودی مواد عماتوں کے ساتھ نصب تھا، جس کے نتیجے میں عمارتوں اور دیواروں کو نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ دھماکوں کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شرو ع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :