سیالکوٹ ،حساس اداروں کی کارروائی سے ایئرپورٹ بڑی تباہی سے بچ گیا،ایک دہشت گرد گرفتار،دہشت گرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان کے مست گروپ سے ہے،ملزم سے باروی مواد، اسلحہ ، ایئرپورٹ کے نقشے برآمد

بدھ 2 ستمبر 2015 23:25

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2ستمبر۔2015ء) سیالکوٹ ایئرپورٹ کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا، حساس اداروں نے سیالکوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد سکندر عباس کو ایئرپورٹ پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے حراست میں لے لیا گیا، ملزم کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو حساس اداروں نے سیالکوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے ایئرپورٹ کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔

کارروائی کے دوران دہشت گرد سکندر عباس جو کہ سیالکوٹ ایئرپورٹ پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہا تھاکو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیاہے۔ذرائع کے مطابق دہشت گرد سکندر عباس کا تعلق کالعدم تحریک طالبان کے مست گل گروپ سے ہے، دہشت گرد سے باروی مواد، اسلحہ اور ایئرپورٹ کے نقشے بھی برآمد ہوئے ہیں۔