` خیبر اور شمالی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، 31 دہشتگرد ہلاک ، متعدد ٹھکانے تباہ `

بدھ 2 ستمبر 2015 23:04

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) خیبر اور شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشن کے دوران اکتیس دہشتگرد ہلاک ، متعدد ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق بدھ کے روز مسلح افواج نے شوال میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا کارروائی میں سترہ دہشتگرد ہلاک اور متعددزخمی ہوئے جبکہ متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ہیں ایک اور کارروائی میں خیبر ایجنسی میں پاک افغان سرحدی علاقے میں چودہ دہشتگرد مارے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :