`کوئٹہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ڈی آئی جی آپریشنز قاضی واحد جا ں بحق

پولیس اور فورسز کا علاقے کا گھیر اؤ، تحقیقات اور ملزمان کی تلاش شروع `

بدھ 2 ستمبر 2015 23:03

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ڈی آئی جی آپریشنز قاضی واحد جا ں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے قاضی واحد کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منگل کرکے واقع کی تحقیقات شروع کردی ہیں بدھ کے روز سابق ڈی آئی جی آپریشنز قاضی واحد سریاب روڈ پر واقع اپنے گھر سے باہر نکلے تو نامعلوم افراد نے ان کے گھر کے سامنے ان پر فائرنگ کردی جس سے قاضی واحد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے واقعہ کے بعد پولیس اور فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقع کی تحقیقات اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ قاضی واحد کی نعش سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردی گئی ہے