پی ایچ ایف سابق صدر میر ظفر اللہ جمالی نے فیڈریشن کی موجودہ تشکیل پر شدید تحفظات ظاہر کردیئے
یہ سب کچھ اس انداز سے نہیں ہوا جو وزیراعظم نواز شریف سے ان کی ملاقاتوں میں طے ہوا تھا، جمالی موجودہ صورت حال پر وزیراعظم سے فوری رابطہ کیا انہیں بتا دیا کہ اگر پاکستانی ہاکی کا کھویا ہوا وقار بحال کرنا ہے تو نیک نیتی پر مبنی فیصلے کرنے ہوں گے، حیران ہوں رانا مجاہد کو پھولوں کے ہار پہنا کر رخصت کیا گیا ، انٹرویو
بدھ 2 ستمبر 2015 23:02
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق صدر میر ظفراللہ خان جمالی نے ہاکی فیڈریشن کی موجودہ تشکیل پر شدید تحفظات ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب کچھ اس انداز سے نہیں ہوا جو وزیراعظم نواز شریف سے ان کی ملاقاتوں میں طے ہوا تھا۔ ظفر اللہ جمالی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انھوں نے موجودہ صورت حال پر وزیراعظم نواز شریف سے فوری رابطہ کیا اور انہیں بتا دیا کہ اگر پاکستانی ہاکی کا کھویا ہوا وقار بحال کرنا ہے تو نیک نیتی پر مبنی فیصلے کرنے ہوں گے۔
وزیراعظم نے انھیں قومی ہاکی کو تباہی سے نکالنے کے لیے اپنا موثر کردار ادا کرنے کے لیے کہا تھا جس پر انھوں نے وزیراعظم کو ایک منصوبہ پیش کیا تھا جس کے ذریعے قومی ہاکی کے کھوئے ہوئے وقار کو بحال کیا جا سکتا تھا۔(جاری ہے)
وزیراعظم سے ملاقاتوں میں یہ طے ہوا تھا کہ فیڈریشن کے صدر کی تقرری کر دی جائے جس کے بعد باقی عہدے ان کی مشاورت سے طے کیے جائیں گے اور قومی ہاکی کی بہتری کے لیے لائحہ عمل وضع کیا جائے گا۔
لیکن ایسا نہیں ہوا۔ بین الصوبائی وزارت کے سیکریٹری اعجاز چوہدری نے مبینہ طور پر اس تمام معاملے کو خراب کیا ہے جو ایک ماہ بعد وزارت سے ریٹائر ہو رہے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ کسی طرح پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل بن جائیں۔ میر ظفر اللہ جمالی نے اس بات پر سخت حیرانی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مستعفی ہونے والے سیکریٹری رانا مجاہد کو پھولوں کے ہار پہنا کر رخصت کیا گیا۔ یہ بات سبھی جانتے ہیں کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن میں حالیہ برسوں کے درمیان مالی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں اور پیسے کا غلط استعمال ہوا ہے جس کا احتساب لازمی ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ ہفتے بریگیڈیئر ( ریٹائرڈ) خالد کھوکھر کو ہاکی فیڈریشن کا صدر مقرر کیا تھا جنھوں نے آج سابق اولمپیئن شہباز احمد کو فیڈریشن کا سیکرٹری جبکہ رشید جونیئر کو چیف سلیکٹر اور طاہر زمان جونیئر کو ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
افغانستان میں مہنگائی کی شرح منفی 8فیصد ہے جبکہ پاکستان میں 30فیصد ہے
-
وزیر اعلی مریم نواز کی ایران کےصدر ابراہیم رئیسی اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتیں،وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، خاتون اول سے ملاقاتیں ، وفد کے اعزاز میں ظہرانہ ، دیسی کھانوں سے تواضع
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی گئی
-
چینی کمپنی کا چپ اور کارڈز مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کرنے کا اظہار
-
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے متجاوز
-
متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے چلے گئے
-
آصفہ بھٹو ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں
-
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
-
میرا خیال ہے دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا پڑے گی، شاہد خاقان عباسی
-
سوئیڈش کمپنیاں پاکستان آنے سے پہلے مجھ سے سیکیورٹی کا پوچھتی ہیں، سوئیڈش سفیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.