بینظیر بھٹو کو گاڑی سے باہر نکلنے کے لیے مشورہ نہیں دیا ، محترمہ خود عوامی جوش دیکھ کر نعرے لگانے کیلئے باہر نکلیں

پیپلز پارٹی کی ناراض رہنما ناہید خان کی عدالت میں بے نظیر بھٹو کے ڈرائیور کے بیان کی تردید

بدھ 2 ستمبر 2015 22:56

بینظیر بھٹو کو گاڑی سے باہر نکلنے کے لیے مشورہ نہیں دیا ، محترمہ خود ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) پیپلز پارٹی کی ناراض رہنما اور پیپلزورکرز موومنٹ کی سربراہ ناہید خان نے عدالت میں بے نظیر بھٹو کے ڈرائیور کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کو گاڑی سے باہر نکلنے کے لیے مشورہ نہیں دیا تھا بلکہ بے نظیر بھٹو نے خود عوامی جوش دیکھ کر نعرے لگانے کے لیے گاڑی سے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

میڈ یا رپورٹس کے مطابق نا ہید خان نے کہا کہ حملے کے وقت گاڑی میں صفدر عباسی ،امین فہیم اور بے نظیر بھٹو کے پرسنل سیکیورٹی آفیسر بھی موجود تھے۔بے نظیر بھٹو نے جلسے کے بعد عوام کا جو ش دیکھا تو خود فیصلہ کیا کہ وہ گاڑی سے باہر نکل کر نعروں سے عوامی جوش و جذبے کا جواب دیں گی۔اس کے بعد بے نظیر نے ڈرائیور سے میگا فون پکڑا اور گاڑی سے باہر نکل گئیں جس کے کچھ دیر بعد حملہ ہوگیا۔انہوں نے کہا بے نظیر قتل کیس کے پراسیکیو ٹر نے کسی کو بھی گواہی کے لیے طلب نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ بے نظیر قتل کیس میں عدالت کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گی۔

متعلقہ عنوان :