وفاقی وزارت ترقیات و منصوبہ بندی نے صوبائی حکومتوں کو اعتماد میں لے کر قومی نصاب کونسل قائم کر دی

بدھ 2 ستمبر 2015 22:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء)وفاقی وزارت ترقیات و منصوبہ بندی نے صوبائی حکومتوں کو اعتماد میں لے کر قومی نصاب کونسل قائم کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ دو سال میں پاکستان کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں یکساں نصاب تعلیم رائج کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔مسودے کو حتمی شکل دے کر مشترکہ مفادات کونسل سے منظوری لی جائے گی۔

(جاری ہے)

منظوری کے بعد پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں زیر بحث لایا جائے گا۔پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد چاروں صوبائی حکومتوں اور گلگت بلتستان کو اپنے اپنے صوبوں کو گائیڈ لائن فراہم کی جائے گی۔ تین سال کے اندر اسکولوں کی سطح پر پہلی بار یکساں نصاب تعلیم رائج کر دیا جائے گا۔تمام کتابیں اردو زبان میں ہوں گی ۔ انگلش ، فارسی اور عربی بطور اختیار زبان رائج ہوں گی