زوب میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی، بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود زمین سے برآمد: آئی ایس پی آر

muhammad ali محمد علی بدھ 2 ستمبر 2015 22:35

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 ستمبر 2015 ء) آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زوب میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود زمین سے برآمد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق زوب میں خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے کاروائی کی گئی۔ کاروائی کے دوران زمین سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔ برآمد ہونے والے اسلحے میں طیارہ شکن گنیں بھی موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :