قومی ایئرلائن پی آئی اے کے پیرس اسٹیشن پر ٹکٹون میں گھپلے اور جنرل سیلز ایجنٹس کی تعیناتی میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

بدھ 2 ستمبر 2015 22:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) قومی ایئرلائن پی آئی اے کے پیرس اسٹیشن پر ٹکٹون میں گھپلے اور جنرل سیلز ایجنٹس کی تعیناتی میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہواہے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے پی آئی اے کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے پی آئی اے پیرس اسٹیشن پر ٹکٹوں میں مبینہ گھپلوں کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ایف آئی اے نے پی آئی اے کو جنرل سیلز ایجنٹس کی تعیناتی سے متعلق آڈیٹر رپوٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی نے جی ایس اے کی تعیناتی، اشتہار اور قواِئد وضوابط کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے جبکہ کنٹری منیجر پیرس اور کنٹری منیجر جرمنی کی تعیناتی سے متعلق بھی ریکارڈ طلب کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق ٹکٹوں کی جعلی سیلز کے ذریعے سے لاکھوں پاِؤنڈز کی خرد برد کی گِئی۔مبینہ طور پر 70لاکھ پاؤنڈز کی کرپشن کی گِئی۔ایف آئی اے نے نِئے جنرل سیلز ایجنٹس کی تعیناتی کا ریکارڈ طلب کر لیا۔کنٹری مینیجر سمیت نعمان بشیر اور دیگر افسران کا ریکاڈ بھی طلب کیاگیاہے۔ایف آئی اے نے سابق ڈاِئریکٹر مارکیٹنگ راشد عزیز اور جی ایم علی طاہر کے خلاف بھی تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :