سینٹرل پولیس آفس کراچی میں آئی جی سندھ کی زیر صدارت اجلاس، محکمہ پولیس میں مختلف اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا

بدھ 2 ستمبر 2015 22:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) سینٹرل پولیس آفس کراچی میں آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی زیر صدارت اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سید زاکر حسین ایڈیشنل آئی جی ٹریفک خادم حسین بھٹی ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ اے ڈی خواجہ ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق احمد مہر ڈی آئی جی ٹریفک حیدر آباد غلام سرور جمالی ڈی آئی جی RRF/ھیڈ کوارٹرز ڈاکٹر امین یوسف زئی ودیگر سینر پولیس افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں محکمہ پولیس میں مختلف اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا،گیا اجلاس میں دستیاب وسائل کے شفاف استعمال کے علاوہ کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ اور ہر سطح پر معیاری پولیسنگ جیسے اقدامات بھی احاطہ کیا گیا۔ آئی جی سندھ نے اس موقع پر دو مختلف کمیٹیاں قائم کرتے ہوئے انھیں دستیاب وسائل اور پولیس کے پاس موجود آرمز اینڈ ایمیونیشن اسٹاک، اسکے استعمال اور تھانوں کو درکار اور انکی ضرورت کے مطابق اسلحہ کی یقینی فراہمی کے حوالے سے جامع سفارشات مرتب کرنے کے احکامات دیئے۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ نے کہا کہ جرائم کے طریقہ کار اور واقعات کو پیش نظر رکھتے ہوئے تھانوں کو انکی ضرورت کے مطابق اسلحہ،افرادی قوت اور پولیس گاڑیاں فراہم کی جائیں تاکہ پولیسنگ کے جملہ اقدامات کو مزید غیر معمولی بنایا جاسکیآئی جی سندھ نے کہا کہ تمام تھانہ جات کو درکار افرادی قوت ودیگر وسائل کی فراہمی کو ممکن بناتے ہوئے انکے مجموعی امور کو مزید تقویئت دی جائے کیونکہ تھانہ جات پولیسنگ کی بنیادی اکائی ھے اجلاس میں ضلعوں کی سطح پر پرزن وینز، ایمبولینس کی فراہمی کے ساتھ ساتھ آپریشنل اور انویسٹی گیشن امور کو مزید ٹھوس بنانیکے حوالے سے جدیدٹیکنالوجی سے آراستہ آلات کی دستیابی پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا آئی جی سندھ نے اس ضمن میں ایڈیشنل آئی جیز اسپیشل برانچ،کراچی پولیس اور سی ٹی ڈی کو باہمی مشاورت سے تمام تر قابل عمل اقدامات پر مشتمل تفصیلی سفارشات مرتب کرنے کی ہدایات دیں۔

آئی جی سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی و تمام رینج ڈی آئی جیز کو ھدایات دیں کہ افسران و جوانوں کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کے عمل کو یقینی بنایا جائے تاکہ اہل افسران کو خصوصی ذمہ داریاں تفویض کرتے ہوئے تھانہ کارکردگی سمیت کمیونٹی پولیسنگ اقدامات کو مزید فروغ دیا جاسکے انھوں نے اس حوالے سے ماہانہ بنیاد پر رپورٹ کی ترتیب اور ارسال کرنے کے بھی احکامات دئے۔

متعلقہ عنوان :