پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کا ڈاکٹرعاصم کی گرفتاری کو ایم کیوایم سے جوڑناسراسرزیادتی ہے، آج چورکوبے قصوراوربے قصورکوچورثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، پیپلزپارٹی کے عاصم کے علاقہ جن دیگررہنماؤں نے بڑے پیمانے پر کرپشن کی ہے انہیں گرفتارکیوں نہیں کیاگیا؟، کراچی کے حالات کی خرابی اورجرائم کاساراملبہ مہاجروں پرڈال دیاگیاہے، چاہے جتنا بھی ظلم کیاجائے ہم اپنی پرامن جدوجہدسے دستبردارنہیں ہوں گے
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کانائن زیروپررابطہ کمیٹی اورتنظیمی شعبہ جات کے ارکان سے خطاب
بدھ 2 ستمبر 2015 22:31
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ سابق وفاقی وزیرڈاکٹرعاصم کی گرفتاری پرافسوس ہے لیکن پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے ڈاکٹرعاصم کی گرفتاری کوبھی ایم کیوایم سے جوڑناسراسرزیادتی ہے ۔ وہ بدھ کو یہاں ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپررابطہ کمیٹی اورتنظیمی شعبہ جات کے ارکان سے خطاب کر رہے تھے ۔
ڈاکٹرعاصم کی گرفتاری اوراس حوالے سے پیداہونے والی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے الطاف حسین نے کہاکہ ڈاکٹرعاصم حسین ،سابق صدرآصف زرداری کے قریبی دوست ہیں،انہیں گرفتارکیاگیاتووزیراعلیٰ سندھ نے بھی اس پر اعتراض کیا اور یہ کہا کہ ’’ڈاکٹرعاصم کی گرفتاری سندھ پرحملہ ہے، میں کراچی آپریشن کا کپتان ہوں، مجھے گرفتاریوں کے بارے میں نہیں بتایا جاتا‘‘۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.