نیب لاہور نے ٹرانسفارمرز کی خریداری میں13.2 ارب روپے کے گھپلوں میں ملوث سابق چیف انجینئر ڈیزائن اینڈ سروسز این ٹی ڈی سی کو گرفتار کرلیا

بدھ 2 ستمبر 2015 22:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) نیب لاہور نے ٹرانسفارمرز کی خریداری میں13.2 ارب روپے کے گھپلوں میں ملوث سابق چیف انجینئر ڈیزائن اینڈ سروسز این ٹی ڈی سی عنات حسین کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ نیب خیبر پختونخوا نے خیال احمد کو گرفتار کر لیا ہے جو کہ محکمہ ریوینیو خیبر پختونخوا کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے مالیت کی اراضی کے غیر قانونی منتقلی میں ملوث ہے نیب کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق سابق چیف انجینئر ڈیزائن اینڈ سروسز این ٹی ڈی سی عنات حسین نے 2010-14, کے دوران مختلف ڈسکوز کو مختلف کمپنیوں سے مہنگے دامو ں ٹرانسفارمر خریدنے کی منظوری دی ملزم نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا اور قومی خزانے کو 13.

(جاری ہے)

2 ارب روپے کانقصان پہنچایاملزم عنایت حسین کو جسمانی ریمانڈ کیلئے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ نیب خیبر پختونخوا نے خیال احمد کو گرفتار کر لیا ہے جو کہ محکمہ ریوینیو خیبر پختونخوا کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے مالیت کی اراضی کے غیر قانانونی منتقلی میں ملوث ہے اور جسے سپریم کورٹ نے ضبط کرنے کا حکم دیا ہے،یہ معا ملہ نیب خیبر پختونخوا کے حکام کے علم میں لایا گیاجس پر نیب نے معاملے کی انکوائری شروع کی ،انکوائری کے دوران نیب کو معلوم ہوا کہ سپریم کورٹ کسٹم کورٹ کے ریفرنس پر ایوب آفریدی ،انکے بیٹے اور بھتیجے کے نام کروڑوں روپے مالیت کی اراضی ضبط کرنے کی منظوری دے چکی ہے ملزم خیال احمدنے محکمہ ریوینیو خیبر پختونخوا کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے مالیت کی ضبط شدہ اراضی دھوکہ دہی سے اپنے نام منتقل کرائی اور وہ ضبط شدہ اراضی اب ایوب آفریدی کے نام کرانے کی کوشش کر رہا تھانیب ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے اسے احتساب کورٹ پشاورمیں پیش کرے گی

متعلقہ عنوان :