کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ ،سابق ڈی آئی جی آپریشنزقاضی واحد جاں بحق

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کرتحقیقات شروع کردیں

بدھ 2 ستمبر 2015 22:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ڈی آئی جی آپریشنزقاضی واحد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے سریاب روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے سابق ڈی آئی جی آپریشنز قاضی واحد کی گاڑی پراندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سابق ڈی آئی جی قاضی واحد جاں بحق ہو گئے۔بتایا گیاہے کہ قاضی واحد کی گاڑی پر فائرنگ ان کے گھر کے قریب ہی کی گئی، لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کرتحقیقات شروع کردیں