سا بق ڈی آئی جی پولیس قا ضی عبد الواحد کو نامعلو م افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا

بدھ 2 ستمبر 2015 22:26

کو ئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) سا بق ڈی آئی جی پولیس قا ضی عبد الواحد کو نامعلو م افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تفصیلا ت کے مطا بق بدھ کی شب سر یا ب روڈعارف گلی کے قر یب نامعلو م مو ٹر سائیکل سواروں نے سابق ڈی آئی جی پولیس قاضی عبدالواحد کی گا ڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں قاضی عبدالواحد مو قع پر جاں بحق ہو گئے پو لیس ذرائع کے مطابق گاڑی پر 20گولیاں لگی واقعے کے بعد ملزمان مو قع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایف سی اور پو لیس مو قع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضے میں لے کر ہسپتال پہنچا دیاایس ایس پی آپر یشن عبد الوحید خٹک سیمت پو لیس کے دیگر عہدے دار بھی ہسپتال پہنچ گئے ہسپتال ذرائع کے مطابق قاضی عبد الواحد کو 8گو لیا ں لگی ہیں اور ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی ۔

متعلقہ عنوان :