بے نظیر بھٹو کی گاڑی چلانیوالے ڈرائیور نے جو بیان ریکارڈ کروایا ہے اسکا جواب عدالت میں دوں گی ‘ناہید خان

بدھ 2 ستمبر 2015 22:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء ) بے نظیر بھٹو شہید کی سابق پولیٹیکل سیکرٹری ناہید خان نے کہا کہ27دسمبر 2007ء کو محترمہ بے نظیر بھٹو کی گاڑی چلانے والے ڈرائیور جاوید الرحمان نے جو بیان ریکارڈ کروایا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کو گاڑی سے نکلنے کا مشورہ ناہید خان نے دیا تھا اس پر اگر مجھے عدالت میں طلب کیا تو میں وہاں پر ہی اس کاجواب دوں گی ۔

انہوں نے کہاکہ جاوید ا لرحمن آج کل آصف علی زرداری کے ڈرائیور ہیں ۔انہوں نے ڈرائیور جاوید الرحمن کے عدالتی بیان پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ کیس عدالت میں زیر سماعت ہے اور میرے حوالے سے جو بیان ڈرائیور نے ریکارڈ کروایا ہے اگر مجھے عدالت نے طلب کیا تو میں وہاں اس کا جواب دوں گی ور اس سے زیادہ میں اورکچھ نہیں کہہ سکتی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ محترمہ کے ساتھ گاڑی میں اس وقت صفدر عباسی ،مخدوم امین فہیم کے ساتھ میں بھی موجود تھی۔

انہوں نے کہاکہ بی بی کے خون کا قرض ہم پر ہے اور ہم پر پیپلزپارٹی کو ختم نہیں ہونے دیں گے ذوالفقار علی بھٹو اور محترم بے نظیر شہید کے نظریا ت کی جنگ لڑتے رہیں گے ۔انہوں نے کہاکہ محترمہ بے نظیر شہید کے ساتھ جو رشتہ میرا تھا وہ کسی اورکا نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جاوید الرحمن آصف علی زرداری کا ڈرائیوہے اور آٹھ سال کے بعد اگر وہ بیان میں میرا نام لے رہا ہے تو اسکاجواب میں کورٹ میں دوں گی ۔

متعلقہ عنوان :