مسلم لیگ (ن) کی صوبائی حکومت یونیورسٹی کو تھینک ٹینک سمجھتی ہے ‘یونیورسٹی کے ہونہار طلباء اور سکالز اس طرح کی تجاویز دیں جس پر صوبائی حکومت عملدآمد یقینی بنائیں گی‘ ہر تین ماہ بعد حکومت کی کارکردگی اور حکومت کے حوالے سے مثبت تجاویز کیلئے یونیورسٹی میں سیمینار کرائے جائیں جو حکومتی پالیسی کے حوالے سے مثبت تجاویز دیں

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب

بدھ 2 ستمبر 2015 22:09

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی صوبائی حکومت یونیورسٹی کو تھینک ٹینک سمجھتی ہے ‘یونیورسٹی کے ہونہار طلباء اور سکالز اس طرح کی تجاویز دیں جس پر صوبائی حکومت عملدآمد یقینی بنائیں گی۔ ہر تین ماہ بعد حکومت کی کارکردگی اور حکومت کے حوالے سے مثبت تجاویز کیلئے یونیورسٹی میں سیمینار کرائے جائیں جو حکومتی پالیسی کے حوالے سے مثبت تجاویز دیں ‘صوبائی حکومت ان تجاویز پر عملدآمد یقینی بنائیگی۔

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں خصوصی فیکیلٹی ہونی چائیے جو گلگت بلتستان کی جغرافیائی اہمیت سے ہمکنار ہوں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں سیاحت، معدنیات اور توانائی کے شعبوں سے متعلق خصوصی تعلیم کا اہتمام کیا جائے جس سے علاقے کو فائدہ ہو ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی صوبائی حکومت علم دوست پالیسی رکھتی ہے صوبائی حکومت قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کو درکار وسائل فراہم کرنے کیلئے بھر پور اقدامات کریگی تاکہ گلگت بلتستان کے طالبعلموں کو اعلیٰ تعلیم کیلئے بہتر ماحول اور سہولیات فراہم کیے جاسکیں۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی میں واٹر اینڈ انوائرمنٹل چیلنجز انڈر چینجگ کلایمنٹ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو صاف پینے کاپانی فراہم کرے صوبائی حکومت گلگت بلتستا ن کے عوام کو صاف پانی کے فراہمی کیلئے اقدامات کررہی ہے۔

ہمارے معاشرے کے لکھے پڑھے طبقے پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ صاف پانی کے استعمال کی اہمیت کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرے اس حوالے سے یونیورسٹی سطح پر بھی سیمینار اور کمپین کا آغاز کیا جائے حکومت اس طرح کے اقدامات کی حوصلہ افزائی کریگی ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یونیورسٹی سطح پر ایسے ریسرچ کیے جائیں جس پر عملی طور پر عمل درآمد کرائے جاسکے جو انسانیت کی بہتری اور فلاح و بہبود کا سبب بنیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ یونیورسٹی سٹوڈنٹس ہماری رہنمائی کیلئے مثبت پالیسیز بنائیں حکومت ان پالیسیز پر عمل در آمد یقینی بنائے گی ہم ہر وہ اقدام کرئینگے جس سے عوام کو فائدہ پہنچے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے عوام میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے جس کیلئے لکھے پڑھے افراد اپنی ذمہ داری پوری کریں۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ حکومت سرکاری وسائل کے صیح استعمال یقینی بنائیگی گلگت بلتستان میں فوڈ سیکورٹی اور واٹر سیکورٹی کے حل موجود ہیں خطے میں قدرتی وسائل موجود ہیں ماحولیاتی تبدیلی روکھنے کیلئے بین الاقوامی سطح پر کوششیں کرنی ہونگی تاکہ پوری دنیا کو ماحولیاتی تبدیلی کے نقصانات سے بچایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :