وزیر اعظم نواز شریف (کل) عطاء آباد جھیل سے متاثرہ حصے میں نئی تعمیر شدہ سڑک کا افتتاح کریں گے

بدھ 2 ستمبر 2015 22:09

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف (کل) جمعرات کو عطاء آباد جھیل سے متاثرہ حصے میں نئی تعمیر شدہ سڑک کا افتتاح کریں گے ‘ افتتاحی تقریب میں چینی سفیر کمرشل اتاشی اور چینی کمپنی سی آر بی سی کے نائب صدر سمیت چینی مہمانوں کی بڑی تعداد بھی شرکت کرے گی۔

(جاری ہے)

عطاء آباد جھیل سے متاثرہ حصے میں 7 کلو میٹر طویل 5 ٹنلز ‘2 پل اور 24 کلو میٹر سڑک تعمیر کی گئی ہے۔

یہ منصوبہ 3 سال کے مختصر عرصہ میں چینی کمپنی سی آر بی سی نے مکمل کیا ہے اور اس پر 275 ملین امریکی ڈالر لاگت آئی ہے۔ (کل) وزیر اعظم کے ہاتھوں افتتاح کے بعد پاکستان اور چین کے درمیان زمینی رابطہ 5 سال بعد بحال ہو جائیگا اور بالائی ہنزہ کے عوام کو درپیش سفری مشکلات کا خاتمہ ہ وجائیگا

متعلقہ عنوان :