پنجاب میں دو روز کے دوران ڈینگی کے مزید 12نئے کیسز سامنے آگئے،مجموعی تعداد 69ہو گئی

بدھ 2 ستمبر 2015 22:07

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ،دو روز کے دوران مزید 12نئے کیسز سامنے آگئے،متاثرہ افراد میں 10کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں مون سون بارشوں کے باعث صوبے میں ڈینگی وائرس کے متاثرہ افراد میں اضافہ ہورہا ہے اوردوروز کے دوران صوبے بھر سے مزید بارہ نئے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔متاثرہ افراد میں دس کا تعلق راولپنڈی سے ہے،جبکہ متاثرہ دو افراد ڈی ایچ کیو ساہیوال میں زیرعلاج ہیں۔رواں ماہ صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 69ہوگئی ہے۔راولپنڈی میں 45،شیخوپورہ سے 4،لاہور، گوجرانوالہ اور ملتان سے 3‘3 ،ساہیوال سے ۲،فیصل آباد اور نارروال سے ایک Mایک مریض رپورٹ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :