پی ٹی آئی پنجاب کے آرگنا ئزر چوہدری سرور کا بلدیاتی انتخابات سے قبل پارٹی میں گر وپ بندی اور نا راض کارکنوں کے تحفظات دورکرنے کیلئے پنجاب بھر میں مصالحتی کمیٹیوں کے قیا م کا فیصلہ

بدھ 2 ستمبر 2015 22:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے آرگنا ئزر چوہدری سرور نے بلدیاتی انتخابات سے قبل پی ٹی آئی میں گر وپ بندی اور نا راض و دلبرداشتہ کارکنوں کے تحفظات دورکرنے کیلئے پنجاب بھر میں مصالحتی کمیٹیوں کے قیا م کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں پی ٹی آئی نے جو حکمت عملی اختیا رکی ہے اس کے تحت ہوم سٹیشن کی ٹیم کسی دوسرے ڈویژن میں فرائض انجام د ے گی ، تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے پی ٹی آئی کے راہنما ؤں پر مشتمل ٹیم فیصل آباد ڈویژ ن میں فرائض انجا م دے گی جس کیلئے سابق ایم پی اے پی پی 2کلر سیداں و کہوٹہ کرنل شبیر احمد اعوان کو چئیر مین مصالحتی کمیٹی فیصل آباد ڈویژن نا مزد کیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اس موقع پر شبیر احمد اعوان نے کہاکہ گروپ بندی کے خاتمے کیلئے اور نا راض کارکنوں کا منا نے اور تما م دھڑوں کو پی ٹی آئی کے پر چم تلے جمع کیا جائے گا اس طرح نا راض کا رکنوں کے تحفظا ت دور کئے جائیں گے پی ٹی آئی اپنی صفوں میں مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کر کے تاکہ آئندہ الیکشن میں کلین سویپ کرے گی۔